اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے تاحکم ثانی ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے سے چار ڈویژن اور سات سنگل بنچ دستیاب ہوں گے۔

پہلا ڈویژن بنچ چیف جسٹس اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگا، دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگا، دوسرا ڈویژن بنچ صرف ٹیکسز سے متعلق کیسز کی سماعت کرے گا۔

روسٹر کے مطابق تیسرے ڈویژن بنچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس، چوتھے ڈویژن بنچ میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف شامل ہوں گے۔

جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے سنگل بنچ نہیں ہوں گے، جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ایک بار بار پھر ختم کردیا گیا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پہلے ہی رخصت پر ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں