وفاقی پولیس کو ایس ایس جی کمانڈوز کی تربیت دلانے کیلئے بڑی پیش رفت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس کے اہلکاروں کو ایس ایس جی کمانڈوز کی تربیت دلانے کی جانب سے پیش رفت سامنے آگئی۔
وفاقی پولیس حکام نے پاک فوج کی خدمات لینے کے لیے خط لکھ دیا، خط ڈی آئی جی پولیس نے وزارت دفاع کو لکھا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کی تربیت کیلئے پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام جاری
خط میں پولیس اہلکاروں کی تربیت کے لیے پاک فوج کے دو میجر، سولہ ایس ایس جی کمانڈوز کی خدمات دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دس ایس ایس جی کمانڈو نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات کئے جائیں گے، ایس ایس جی کمانڈوز زیرتربیت اے ایس پیز کی ٹریننگ کریں گے۔