شہر قائد میں ٹریفک حادثہ، بچے سمیت 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈی ایچ اے سٹی کے قریب ٹریفک حادثہ، متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے میں ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت حمیدہ، عبدالباری، ولی محمد کے نام سے ہوئی، ایک شخص کی شناخت نہ ہو سکی۔

چار روز کے دوران ایم نائن موٹر وے سپر ہائی وے پر دوسرا خوفناک حادثہ ہوا، حادثہ سپر ہائی وے ایم نائن پر پیش آیا، موٹر وے حکام کے مطابق بارش کے بعد سڑک پر پھسلن کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں سات گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس و دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے جنہوں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، حادثے میں بچ جانے والے خوش قسمت مسافر غلام رسول نے بتایا کہ حادثے میں اسکی اہلیہ اور پوتا عبدالباری جاں بحق اور بہو نبیلہ زخمی ہوئی۔

متوفیہ حمیدہ کی بہن کا کہنا تھا کہ وہ مورو سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد مسافر وین میں واپس کراچی آرہے تھے، حادثے میں جاں بحق کنیٹینر کے ڈرائیور کے بھائی نے بتایا کہ اسکا بھائی سامان سے لدا کنٹینر چلا رہا تھا۔

حادثے کے باعث ایم نائن موٹر وے پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں