آسٹریلیا سے جتنی بھی ویڈیو آئی سب سچی، ٹیم مینجمنٹ نے بہت جھوٹ بولے: کپتان ہاکی ٹیم

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا سے لاہور پہنچ گئی۔

لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ہاکی ٹیم عماد بٹ نے کہا کہ آسٹریلیا سے جتنی بھی ویڈیو آئی ساری سچی ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے ہم سے بہت جھوٹ بولے، اس مینجمنٹ کے ساتھ ہم مزید نہیں چل سکتے۔

عماد بٹ نے کہاکہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے اپیل ہے واقعہ کا نوٹس لیا جائے، ہاکی فیڈریشن اور اس کے بعد ٹیم مینجمنٹ کا قصور ہے، ہمیں دماغی مریض بنا دیا کیسے پرفارمنس دے سکتے ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہاکی مینجمنٹ میں ایماندار لوگوں کو لانے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں