رمضان سے قبل ہی مہنگائی کی دہائی، سرکاری نرخ یکسر نظر انداز
لاہور: (دنیا نیوز) رمضان سے قبل ہی مہنگائی کی دہائی، سرکاری نرخ یکسر نظر انداز کر دیئے گئے۔
گرانفروش منہ مانگے دام وصول کرنے لگے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، کھجوریں، سبزیاں، پھل، گوشت، دالیں مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں۔
پیاز 90، ٹماٹر 110، لہسن 680 روپے فی کلو، ادرک 460، لیموں چائنہ 120، سبز مرچ 200 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی، سیب 550 روپے کلو، کیلے 260 اور کینو 440 روپے درجن ہو گئے۔
ایرانی کھجور 650 سے 680 روپے کلو میں دستیاب ہے، مضافاتی کھجور 1300 سے 1600 روپے کلو فروخت ہونے لگی، انتظامیہ سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کرانے میں مکمل ناکام رہی، شہری اشیائے ضروریہ مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوگئے۔