وزیراعظم نے ہاکی معاملات میں بدانتظامی کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیا میں ہاکی کے معاملات میں بدانتظامی کا نوٹس لے لیا ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے وزیراعظم کی جانب سے نوٹس لینے کی تصدیق کر دی، پی ایس بی ترجمان کے مطابق انکوائری کی جا رہی ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی، پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی رہائش کا معاملہ بھی زیرِ غور ہے۔