حکومتی کاوشوں سے ملکی تجارتی خسارہ کم ہوگیا: ادارہ شماریات

اسلام آباد: (دنیا نویز) حکومتی کاوشوں سے ملکی تجارتی خسارہ کم ہوگیا، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2026ء میں تجارتی خسارہ 28 فیصد کمی سے 2 ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا، ملکی تجارتی خسارہ دسمبر 2025ء میں 3 ارب 81 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملکی تجارتی خسارہ ایک سال میں 5.5 فیصد کم ہوا، ملکی برآمدات جنوری 2026ء میں 34.8 فیصد بڑھ کر 3 ارب 10 کروڑ ڈالر رہی۔

رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات ایک سال میں 3.5 فیصد بڑھی، ملکی درآمدات جنوری 2026ء میں 5 ارب 80 کروڑ ڈالر رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملکی درآمدات میں سالانہ ایک فیصد اور ماہانہ 4.4 فیصد کمی رہی، مالی سال 2026ء کے سات ماہ کے دوران تجارتی خسارہ بڑھ کر 22 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026ء کے سات ماہ کا تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.4 فیصد زیادہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں