پاک افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک افواج نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے گا۔
وزیراعظم نے معرکۂ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم یک جان اور دو قالب بن کر اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہی۔
انہوں نے کہا کہ 28 مئی کی آمد آمد ہے، یہی وہ دن تھا جب پاکستان ایٹمی قوت بنا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے تمام قومی ہیروز کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایٹمی پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران خطے میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہے جبکہ عارضی جنگ بندی کے باوجود دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہوئی۔
مزید برآں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قومی بیانیہ واضح ہے کہ ایٹمی اثاثے جارحیت کے لیے نہیں بلکہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہیں۔