بارکھان میں جام شہادت نوش کرنے والے سپوت قوم کا فخر ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارکھان میں جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میجر توصیف احمد اور 5 جوانوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا، مراد علی شاہ نے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے سپوت قوم کا فخر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، 7 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سلام ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، امن و امان کی خاطر دی جانے والی یہ لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں