پی ٹی آئی رہنما جنید افضل ساہی کی سزا معطل، لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کا حکم دے دیا

لاہور:(دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی۔

عدالتِ عالیہ نے نو مئی کے مقدمے میں سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے جنید افضل ساہی کی سزا معطل کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست منظور اور شریک ملزم فردوس رائے کی دس سال سزا معطلی کی درخواست خارج کر دی، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے اے ٹی سی فیصل آباد نے جنید افضل ساہی کو تین سال قید کی سزا اور فردوس رائے دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں