آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ منظور کر لیا

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے نئے مالی سال 2026-27 کا 286 ارب روپے مالیت کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

اجلاس میں پیش کیے گئے بجٹ کے مطابق ترقیاتی اخراجات کے لیے 36 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 250 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ کی منظوری کے موقع پر ایوان میں اتفاق رائے دیکھا گیا، اور مالی سال کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی اہداف کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں