کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کا پریس کلب کے باہر احتجاج
کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے تنخواہوں، ہاؤس سیلنگ، پنشن اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج شام 4 بجے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
مظاہرے میں جامعہ کے اساتذہ تنخواہوں اور مالی واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں اور جبری برطرفیوں کے خلاف بھی آواز بلند کریں گے۔
اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں اور جامعہ میں اساتذہ کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے۔