سلامتی کونسل اجلاس: پاکستان کا ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں ایران کی صورتحال سے متعلق سکیورٹی کونسل کا اجلاس ہوا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں حالیہ کشیدگی پر تشویش ہے، خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، انہوں نے کہا کہ فریقین ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے خطے کے امن کو نقصان پہنچے۔
مستقل مندوب کا مزید کہنا تھاکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا روڈ میپ فراہم کرتی ہے۔