ساہیوال میں مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، اَپ ٹریک آمدورفت کیلئے بند

ساہیوال: (دنیا نیوز) ہڑپہ ریلوے سٹیشن کے قریب کوئلہ لے کر کول پاور پلانٹ جانے والی مال بردار ریل گاڑی پٹڑی سے اتر گئی۔

اسٹیشن ماسٹر کے مطابق مال بردار ٹرین کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے خانیوال سے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے جبکہ حادثے کے باعث اپ ٹریک آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ایک بوگی پٹڑی سے اترنے کے باعث دوسری ریلوے لائن بھی متاثر ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں