کراچی کارگو طیارہ حادثہ، تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد واپس روانہ

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں کارگو طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے آنے والی ٹیم ابتدائی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد واپس روانہ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق بیورو آف سیفٹی انویسٹی گیشن کے سربراہ ایئر کموڈور احسن نعمان کی سربراہی میں 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم دو روز قبل کراچی پہنچی تھی۔

تحقیقاتی ٹیم نے طیارے کے مینٹیننس ریکارڈ، ملکیت اور دیگر متعلقہ دستاویزات کا جائزہ لیا جبکہ روانگی سے قبل سمندر سے برآمد ہونے والے ملبے کا بھی معائنہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اب تک برآمد ہونے والا ملبہ حادثے کی مکمل تحقیقات کے لیے ناکافی ہے۔

انجن اور بلیک باکس سمیت اہم اجزا ملنے کے بعد تحقیقاتی ٹیم دوبارہ کراچی آئے گی تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں