پاکستان، امریکہ کا انسدادِ دہشت گردی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور امریکہ نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے اور خطے کو درپیش شدت پسندی کے خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق 4 اگست کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی مکالمے کا چوتھا دور واشنگٹن میں ہوا۔
دفتر خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے موجودہ سکیورٹی خطرات، باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات، سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانے اور شدت پسندوں کے معاون نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔
پاکستان اور امریکا نے خطے میں امن، خوشحالی کیلئے انسداد دہشت گردی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments