اسلام آباد ہائی کورٹ، ضلعی عدالتوں میں زیرِ التوا کیسز کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتوں میں زیرِ التواء کیسز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 17 ہزار 745 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں زیرِ التوا کیسز کی تعداد 46 ہزار 979 ہوگئی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 ماہ کے دوران 6 ہزار 326 نئے کیسز دائر ہوئے جبکہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 4 ہزار 730 مقدمات نمٹائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 56 ہزار 708 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 61 ہزار 113 مقدمات نمٹائے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں فوجداری زیرِ التواء مقدمات کی تعداد ایک ہزار 899 جبکہ زیرِ التواء سول مقدمات کی تعداد 15 ہزار 846 ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں سول مقدمات کی تعداد 29 ہزار 92 جبکہ فوجداری مقدمات کی تعداد 17 ہزار 887 تک پہنچ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments