آزاد کشمیر میں 100 روزہ ٹرانسفارمیشن پروگرام جلد شروع کرنے کا اعلان

مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 100 روزہ اصلاحاتی پلان کے اہداف، روڈ میپ اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے 100 روزہ اصلاحاتی پلان کو عوامی خدمت اور گڈ گورننس کا واضح روڈ میپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد کشمیر میں ترقی اور عوامی فلاح کے نئے دور کا آغاز کر رہی ہے۔

افتخار گیلانی نے کہا کہ نواز شریف کے وژن، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کے تعاون سے آزاد کشمیر کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کریں گے، آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر تیز رفتار ترقیاتی عمل آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبوں پر توجہ دیں گے جن کے ثمرات مختصر مدت میں براہ راست عوام تک پہنچ سکیں، مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقدامات کے ثمرات ہر گھر تک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا وژن ترقی کے ثمرات ہر شہری تک پہنچانا ہے، اسی وژن کو آزاد کشمیر میں عملی شکل دیں گے، مسلم لیگ ن کی قیادت کے تعاون سے آزاد کشمیر کو ترقی یافتہ، خوشحال اور جدید بنائیں گے۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حکومت جلد 100 روزہ ٹرانسفارمیشن پروگرام کا آغاز کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...