آزاد کشمیر میں فسادی جتھے کے حملے میں زخمی ہونے والا رینجرز اہلکار شہید

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں فسادی جتھے کے حملے میں زخمی ہونے والا رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔

تراڑ کھل روڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران فسادی جتھے کے سنائپرز نے فائرنگ کی، گولی لگنے سے رینجرز اہلکار آصف حسین شدید زخمی ہوا تھا، رینجرز اہلکار نے سی ایم ایچ راولپنڈی میں دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔

ماہرین کے مطابق فسادی جتھے کے سکیورٹی اہلکاروں پر حملے منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی گئی دہشتگردی ہے، حملوں میں ملوث مسلح جتھوں کیخلاف فوری، سخت اور بلا امتیاز قانونی کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...