آصف زرداری کا بیرونِ ملک دورہ نجی، اخراجات خود برداشت کئے: ایوانِ صدر کی وضاحت

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایوانِ صدر نے صدر آصف علی زرداری کے حالیہ بیرونِ ملک دورے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کا دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا تھا اور اس کے تمام اخراجات ذاتی طور پر صدر نے برداشت کیے۔

ایوانِ صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے نجی دورے کے لیے طیارہ ذاتی طور پر چارٹر کیا تھا، طیارے کے کرائے، عملے، پارکنگ، قیام اور دیگر تمام متعلقہ اخراجات بھی صدر نے اپنی ذاتی حیثیت میں ادا کیے۔

دوسری جانب ایوانِ صدر نے واضح کیا کہ صدر کے اس نجی بیرونِ ملک دورے پر سرکاری خزانے سے کسی قسم کے اخراجات نہیں کیے گئے۔

صدر کے دورے سے متعلق سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے تناظر میں ایوانِ صدر نے تمام متعلقہ اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے جانے کی وضاحت کی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...