بلوچستان کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر خضدار، قلات اور حب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق ژوب، لورالائی اور سبی میں 6 جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، تین اضلاع کے حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 ہزار 546 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز میں 2 ہزار 942 مرد اور 2 ہزار 604 خواتین شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...