طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی ، ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے متحرک
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں طالبہ لائبہ اعجاز کے مبینہ خودکشی واقعے کے تناظر میں فراڈ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بھی متحرک ہو گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد بخاری کے مطابق طالبہ سے مبینہ فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
شہزاد بخاری نے بتایا کہ ملزم نعمان نے مبینہ طور پر خود کو سپریم کورٹ کا اکاؤنٹنٹ ظاہر کیا تھا جب کہ اس معاملے میں ایک خاتون بھی مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فراڈ میں ملوث ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم نعمان کے حوالے سے ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے جب کہ دونوں مبینہ ملزمان کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں، ایف آئی اے نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب حکام نے مزید کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تشکیل دی گئی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments