پہلا ٹی 20 : سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے افتتاحی مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان کی قیادت صاحبزادہ فرحان کررہے ہیں، جبکہ سری لنکن ٹیم کی کپتانی کوسل مینڈس کے پاس ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 31 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 18 اور سری لنکا نے 13 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
دونوں ٹیموں کا آخری مقابلہ رواں سال آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ہوا تھا، جس میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔
تاہم، پاکستان میں دونوں ٹیموں کے درمیان آخری دوطرفہ ٹی20 سیریز 2019 میں کھیلی گئی تھی، جس میں سری لنکا نے پاکستان کو 0-3 سے وائٹ واش کیا تھا۔
پاکستانی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
سری لنکن اسکواڈ میں کامل مشارا، سنیتھ جے وردھنے، کوشل مینڈس (کپتان)، لہرو اودارا، سہان آراچیگے، کمیندو مینڈس، داسن شناکا، چامندو وکرما سنگھے، دونتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشنا، وجے کانتھ ویاس کانتھ، بنورا فرنینڈو، نووان تھشارا، ایشان ملنگا اور دشمنتھا چمیرا شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments