اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ کی اجازت نہ ہونے سے متعلق شہریوں کو آگاہ کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی وفاقی دارالحکومت میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔
اِسی طرح ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کی خلاف ورزی پر تین سال قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے گریز کریں اور قانون کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
حکام نے شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نافذالعمل پابندیوں کا خیال رکھیں اور ایسی کسی سرگرمی میں شریک نہ ہوں جو قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments