واٹس ایپ نے ایک اور زبردست فیچر متعارف کروادیا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسجز کو ٹرانسکرئب کرنے کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے، اس فیچر سے صارفین وائس میسج کو سننے کی بجائے پڑھ سکیں گے۔

بیٹا ورژن میں اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے 150 ایم بی ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، یہ فیچر کسی ایسی جگہ کارآمد ثابت ہوگا جہاں شور بہت زیادہ ہو اور وائس میسج سننا بہت مشکل ہو۔

رپورٹ کے مطابق وائس میسج کے متن کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیوائس کے speech recognition فیچر کو استعمال کیا جائے گا، یعنی وائس میسج کو تحریر میں بدلنے کا عمل فون کے اندر ہی ہوگا تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ مل سکے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں