ہیکرگروپ کی معلومات دینے پر 10ملین ڈالرانعام کا اعلان

نیویارک :(ویب ڈیسک ) ٹیکنالوجی کمپنی "بلیک کیٹ" کے نام سے مشہور رینسم ویئر گروپ(ہیکر گروپ) کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 10ملین ڈالرانعام کا اعلان کردیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے "بلیک کیٹ" کے نام سے مشہور رینسم ویئر گروپ کے بارے میں معلومات کے لیے 10 ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کی گئی ہے۔

رینسم ویئر گروپ نے امریکہ کے یونائیٹڈ ہیلتھ ٹیکنالوجی یونٹ کو ہیک کیا اور پورے ملک میں انشورنس کی ادائیگیوں میں خلل ڈالا۔

امریکہ کے یونائیٹڈ ہیلتھ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے 14 بلین ڈالر سے زیادہ کے طبی دعوؤں کے بیک لاگ کو پورا کرنا شروع کر دیا ہے، اس سائبر حملے کی وجہ سے فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں بڑے پیمانے پر خلل پڑا۔

یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کا ٹیکنالوجی یونٹ انشورنس کمپنیوں سے میڈیکل کمپنیوں کو ادائیگیوں کے عمل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور بعض صورتوں میں سائبر حملے کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹ مریضوں اور ڈاکٹروں کو طبی خدمات کی ادائیگی پر مجبور کرتی ہے۔

اس حملے نے 30 ملین سے زیادہ غریب اور غیر بیمہ مریضوں کی خدمت کرنے والے کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز پر شدید اثر ڈالا۔

ہیکرز نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ کمپنی نے اپنے سسٹم کو بحال کرنے کی کوشش میں 22 ملین ڈالر تاوان ادا کیا ہے، تاہم اس نے نہیں بتایا کہ رقم وصول کرنے کے بعد کمپنی کی خدمات بحال کی ہیں یا نہیں۔

واضح رہے ہیک کے فوراً بعد گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک جعلی بیان ڈالا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حکام اس کی سرگرمیوں پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں