گوگل کا اے آئی سرچ انجن استعمال کرنیوالے صارفین سے فیس لینے پر غور

کیلیفورنیا: (دویب ڈیسک) دنیا بھر میں اربوں افراد گوگل سرچ پر دنیا بھر کی معلومات مفت حاصل کر رہے ہیں، مگر اب یہ تبدیل ہونے والا ہے کیونکہ گوگل کی جانب سے اے آئی فیچرز کے استعمال پر فیس لینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کیر رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی فیچرز کے استعمال پر فیس لینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جو اس کمپنی کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بڑی تبدیلی سروس کی فراہمی پر ہونے والے زیادہ اخراجات کا نتیجہ ہے, گوگل کی جانب سے نئے خصوصی سرچ فیچر پریمیئم سبسکرپشن سروسز کے صارفین کو فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

یہ ایسے صارفین ہیں جو پہلے ہی جی میل اور آفس سافٹ وئیر میں اے آئی سسٹنٹس استعمال کرنے کے لیے سائن اپ ہو چکے ہیں، گوگل سرچ میں جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی صارف کے سوالات کے جواب براہ راست دے گی، بالکل اسی طرح جیسے چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے دیے جاتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں