سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’میٹا‘ نے خاتون کو گمشدہ شوہر ملوا دیا

نیو یارک :(ویب ڈیسک )امریکا میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی تلاش کے لیے فیس بک’میٹا‘ کا سہارا لیا اور وہ ایک دن میں مل گیا۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس سے تعلق رکھنے والی ایشلے میگوائر کو اپنے شوہر کی تلاش تھی، وہ ایک سال پہلے بیوی اور دو بچوں کو چھوڑ گیا تھا، اس کا سراغ لگانے کے لیے ایشلے نے فیس بک پر ایک پوسٹ لگائی اور یہ لکھا کہ وہ فیس بک کی طاقت آزمانا چاہتی ہے، خاتون کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چارلس وِدرز جو سابق ریئلٹی شیف ہے، فیس بک پوسٹ پڑھنے کے بعد ایک پرانے نمبر پر بیوی سے رابطہ کیا، شوہر سے رابطہ ہوجانے پر ایشلے میگوائر نے فیس بک والی پوسٹ ہٹادی۔

ایشلے نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ میں چارلس وِدرز کو اس لیے تلاش کر رہی ہوں کہ چند کاغذات پر اُس کے دستخط درکار ہیں اور یہ کہ دستخط لینے کے بعد میں اُس سے اپنے معاملات نمٹادینا چاہتی ہوں۔

خاتون ایشلے کا مزید کہنا تھا کہ جس شخص سے رابطہ نہ ہو پارہا ہو اُس سے طلاق لینا بہت دشوار گزار مرحلہ ہوتا ہے، چارلس اپنے دونوں بچوں سے بھی رابطے میں نہیں تھا، ایک بچے کو تو اُس نے دیکھا بھی نہیں تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں