آن لائن بلیو ویل گیم کا چیلنج طالبعلم کی جان لے گیا

نیو دہلی (ویب ڈیسک ) چند سالوں میں ویڈیو گیمز کی زیادتی سے کئی نوجوان ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم اب ایک اور نوجوان کی آن لائن بلیو ویل گیم سے ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔

20 سالہ بھارتی طالب علم نے مبینہ طور پر بلیو ویل گیم کے چیلنج کے دوران اپنی جان کا خاتمہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سالہ طالب علم امریکی یونی ورسٹی آف ماشاشوٹس میں زیر تعلیم تھا، 8 مارچ کو طالب علم کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

تاہم اب تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان کی موت خودکشی سے ہو سکتی ہے، برسٹل کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی گریگ میلیوٹ کا کہنا تھا کہ کیس کو خودکشی کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان طالب علم نے مبینہ طور پر بلیو ویل گیم کے دوران چیلنج کو پورا کرتے ہوئے اپنی جان دی ہے، 50 لیول پر مشتمل اس گیم میں مختلف ڈئیرز پورے کرنا ہوتے ہیں۔

جبکہ بھارتی میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بلیو ویل گیم کا چیلنج پورا کرنے کے لئے 20 سالہ طالب علم نے 2 منٹ تک اپنی سانس روکے رکھی تھی۔

تاہم اس حوال سے میلیوٹ کی جانب سے کہنا تھا کہ اس گیم اور طالب علم کی موت میں فلحال کوئی معلومات نہیں ہیں، یہ کیس بطور خودکشی بھی دیکھا جا رہا ہے۔ ہم اس وقت میڈیکل نتائج کی فائنل رپورٹس کے منتظر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں