وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا۔

  شہباز شریف سے گوگل کے نائب صدر ولسن اور ان کی ٹیم نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے اور دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے گوگل کے نائب صدر اور ان کی ٹیم کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ گوگل دنیا بھر میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہے اور پاکستان میں گوگل کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان گوگل کے لیے ایک اہم اور خوبصورت نئے سفر کا آغاز ہے۔

گوگل کے نائب صدر ولسن کا کہنا تھا  کہ گوگل پاکستان کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے مواقع میسر آسکیں۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح بھی کیا، افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گوگل پاکستان کے نوجوانوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...