سعودی نرس نے آسمان پر خاتون کی جان بچا کرمثال قائم کردی

ریاض :(ویب ڈیسک )سعودی نرس نے آسمان پر خاتون کی جان بچا کر انسانی ہمددری کی مثال قائم کردی۔

 سعودی ائیرلائن کے طیارے میں سفر کرنے والی سعودی نرس نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئےجہاز میں سوار ایک خاتون مسافر کو بچا لیا، یہ پرواز ریاض شہر سے رفح گورنری جا رہی تھی، دوران پرواز خاتون مسافر اچانک بیمار ہوگئی اور اس کی حالت نازک ہوگئی۔

گرشتہ رات ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے طیارہ رفحاء ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہوا تو ایک سعودی خاتون بے ہوش ہوگئی اور ہوش کھو بیٹھی ، جہاز کے عملے نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا اور کسی بھی ڈاکٹر یا نرس سے مدد کی درخواست کردی۔

کیبن کے اندر شروع کی گئی انسانی ہمدردی کی کال کے جواب میں نرس حمیدہ الشیحی بے ہوش مسافر کے پاس گئی اور اسے ضروری معائنہ اور ابتدائی طبی امداد دی۔

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیدہ الشیحی نے بتایا کہ نرسنگ ٹیکنیشن کے طور پر کئی سالوں تک کام کرنے کی وجہ سے انہیں نرسنگ کے شعبے میں تجربہ ہے، وہ بیدار ہونے اور اپنی نارمل حالت میں واپس آنے تک مریض کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتی رہیں۔

واضح رہے نرس حمیدہ الشیحی  خاتون مسافرکے پاس اس وقت تک ٹھہری رہی جب تک طیارہ رفحاء ایئرپورٹ نہ پہنچ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں