نائیجیرین شہری نے شطرنج کی طویل ترین میراتھن کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نیویارک :(ویب ڈیسک) نائیجیرین شطرنج کے چیمپئن اور بچوں کو شطرنج کھیلنا سکھانے کے گرو نے نیویارک شہر کے ’ٹائمز سکوائر‘ میں شطرنج کی طویل ترین میراتھن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

اوناکویا نے تقریباً 02:30 بجے سے 58 گھنٹے کا ہندسہ عبور کیا اور 56 گھنٹے، 9 منٹ اور 37 سیکنڈ کے موجودہ شطرنج میراتھن ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، سابقہ ریکارڈ 2018ء میں ناروے سے تعلق رکھنے والے ہالورڈ ہوگ فلاٹوبو اور سور فرکینگسٹڈ نے قائم کیا تھا۔

خیال رہے گنیز ورلڈ ریکارڈزنے ابھی تک اوناکویا کی اس کوشش پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے،بعض اوقات تنظیم کو کسی بھی نئے ریکارڈ کی تصدیق کرنے میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں