بالٹی مور: کارگو بحری جہازکی ٹکرسے پل گرنے کے باعث 6 افراد ہلاک

بالٹی مور : (ویب ڈیسک ) امریکا کے شہر بالٹی مور میں کارگو بحری جہاز کے ٹکرانے سے فانسس سکاٹ پل گرنے کے نتیجے میں لاپتہ 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ فانسس سکاٹ پل سے ٹکرانے سے پہلے بحری جہاز کی بجلی بند ہو گئی تھی، حادثے کے وقت پل پر کام کرنے والے 6 ورکرز کو مردہ تصور کر لیا گیا تھا۔

سنگاپور کے پرچم والا ڈالی کارگو شپ بالٹی مور کی بندرگاہ سے کولمبو جا رہا تھا، امریکی صدر بائیڈن نے تباہ شدہ فانسس سکاٹ پل جلد دوبارہ تعمیر کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا: بالٹی مور میں مال بردار بحری جہازکی ٹکر سے پُل ٹوٹ گیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز بالٹی مور میں کارگو بحری جہاز کے ٹکرانے سے پُل گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں پُل پر موجود متعدد افراد اور گاڑیاں دریا میں جا گری تھیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ پُل دریا سے 180 فٹ اونچائی پر ہے جسے 1977ء میں کھولا گیا تھا اور تقریباً 30 ہزار گاڑیاں روز اس پُل کا استعمال کرتی ہیں، بالٹی مور خصوصی کارگو جہازوں کے لیے امریکا میں سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں