لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی

بیروت: (ویب ڈیسک ) لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور دیہاتوں پر فضائی حملے کیے۔

دوسری جانب لبنان کی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے کریات شمونہ بیرکوں میں اسرائیل کی 769ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر درجنوں راکٹوں کے ساتھ ساتھ رویسات العالم، برانیت، مسکاو ام، اور رامیم سمیت کئی دیگر اسرائیلی مقامات پر حملہ کیا ہے۔

لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان کے 388 افراد جان کی بازی ہارچکے جن میں حزب اللہ کے 247 ارکان اور 73 عام شہری شامل ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں