سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوجداری مقدمے میں عدالت پیش

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوجداری مقدمے کا سامنا کرنے کیلئے عدالت میں پیش ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف فوجداری مقدمے کی سماعت مین ہٹن میں قائم امریکی عدالت میں ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 2016 کے الیکشن میں اثاثوں سے متعلق غلط بیانی اور معلومات کو چھپانے کا الزام ہے، سابق صدر نے ایک فلم سٹار کو خفیہ ادائیگی کر کے مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے سابق امریکی صدر ہیں جن پر فوجداری الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے، یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے عدم اعتماد کے باعث 50 ججز بدلے جا چکے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں