ایران اسرائیل کشیدگی، روس کا فریقین کو صبر کا مظاہرہ کرنیکا مطالبہ

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ماسکو سے روسی صدارتی محل کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کیلئے فریقین کو صبر و برداشت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ایرانی صدر ابراہیم ریئسی نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی نہیں چاہتا، اسرائیل کے خلاف ایران کی جوابی کارروائی محدود پیمانے پر تھی۔

روسی صدارتی محل نے اس موقع پر غزہ میں فوری جنگ بندی اور سفارتی چینلز کے ذریعے مسئلہ کا حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں