افغانستان : مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ، امام سمیت 6 افراد شہید

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے صوبہ ہرات میں مسلح شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ شروع کردی، امام مسجد اور بچے سمیت 6 نمازی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے مسجد میں گھس کر نماز کے دوران فائرنگ کی، حملے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا، حملہ آوور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کابل میں موجود ایرانی سفیر حسن کاظمی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے کو دونوں ممالک اور خطے کیلئے خطرہ قرار دیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں