رفاہ میں فوجی آپریشن پر تحفظات، اسرائیل کو خبردار کر دیا ہے: امریکا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اب تک رفاہ میں چھوٹے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو رفاہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن پر تحفظات ہیں، امریکا نے اسرائیل کو آپریشن میں توسیع سے خبردار کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا امریکا نے اسرائیل کو رفاہ پر آپریشن کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے؟، جس پر میتھیو ملر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا رفاہ میں اسرائیلی حملے کی منظوری نہیں دیتا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ آج غزہ میں رفاہ کراسنگ کے راستے خوراک اور ایندھن کی ترسیل نہیں ہوئی، کریم سلوم کراسنگ کھولنے کے باوجود رفاہ تک امداد ی سامان نہیں پہنچایا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں