سمندری طوفان ’ڈیبی‘ نے فلوریڈا میں تباہی مچادی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سمندری طوفان ڈیبی نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ڈیبی سے رابطہ سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہنے سے کئی جزائر کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق 75 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے سب کچھ تہس نہس کردیا، کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں، انا ماریا جزیرے کو بڑے پیمانے پر سیلاب کا سامنا، ماناتی کاؤنٹی میں کئی گھرڈوب گئے۔

سڑکیں زیرآب، کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہوکررہ گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں