ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر دھماکے، 2 مشتبہ افراد گرفتار

کوپن ہیگن: (دنیا نیوز) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہینگ میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے 2 دھماکے، 2 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا گیا۔

غزہ اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی انسانیت سوز کارروائیوں کا ردِعمل اب دوسرے ممالک میں ظاہر ہونے لگا ہے، کئی ملکوں میں اسرائیل اور امریکا کے خلاف جذبات بھڑک اٹھے ہیں اور اب ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے دو دھماکے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے بتایا کہ کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ہونے والے دھماکے اِتنے زوردار تھے کہ اسرائیلی سفارتی عملہ شدید خوفزدہ ہوکر بنکرز میں گھس گیا۔

ڈینش پولیس نے بتایا ہے کہ اس نے دھماکوں کے حوالے سے دو افراد کو حراست میں لیا ہے، یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ان دھماکوں میں کوئی گروپ ملوث ہے یا کسی نے انفرادی حیثیت میں صہیونی سفارت خانے کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے سیکیورٹی کی سطح بڑھادی ہے، متعلقہ ممالک کی پولیس بھی اس حوالے سے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں