اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، سری لنکن سپنر پر ایک سال کی پابندی عائد

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے سری لنکا کے سپنر پراوین جیا و کراما پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپنر پراوین جیا و کراما پر انٹرنیشنل کرکٹ اور لنکا پریمیئر لیگ میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات تھے۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکن سپنر نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی تسلیم کی، ان پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے آف اسپنر پراوین جیا وکراما کی ایک سالہ پابندی میں 6 ماہ کی معطلی بھی شامل ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پراوین جیا وکراما پر تمام فارمیٹ کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں