انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ: سچن ٹنڈولکر کی ایک بار پھر کرکٹ میں واپسی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے لیجنڈ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ کے نام سے ٹی 20 ٹورنامنٹ کا انعقاد نومبر 2024 میں ہوگا جس میں سچن ٹنڈولکر سمیت 6 ممالک کے ریٹائرڈ کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سچن ٹنڈولکر انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ (آئی ایم ایل) کے افتتاحی سیزن میں 13 برس بعد بلے بازی کریں گے، یہ لیگ 6 ممالک کے درمیان کھیلی جائے گی جس میں ریٹائرڈ کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے۔

لیگ میں حصہ لینے والے ممالک میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے میچز ممبئی، لکھنؤ اور رائے پور میں کھیلے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں