خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی میں پہلے 3 ماہ کے محصولات میں 41 فیصد ریکارڈ اضافہ

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے پہلے تین ماہ کے محصولات میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے محصولات وصولی بارے اپنے بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 7.69 ارب روپے کے مقابلے میں 10.82 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دلچسپ یہ ہے کہ اسی مدت کیلئے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 25 فیصد ہے، دیکھنا ہوگا کہ پنجاب اور سندھ کی ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں