پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 82 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر82 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 304 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 108 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 690 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 81 ہزار 804 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 14 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.69 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر آگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں