اسرائیل کے پاگل پن کو روکنا عالمی اداروں اور قیادت کا فرض بن گیا: لیاقت بلوچ

لاہور: (دنیا نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاگل پن کو روکنا عالمی اداروں اور قیادت کا فرض بن گیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی قیادت نے مسئلہ فلسطین سے متعلق مشترکہ مؤقف پر اتفاق کیا ہے، 7 اکتوبر کو پوری قوم فلسطینیوں کے لیے ملک گیر احتجاج کا حصّہ بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاگل پن کو روکنا عالمی اداروں اور قیادت کا فرض بن گیا ہے، اپوزیشن جماعتیں متنازع بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیمی پیکیج مکمل مسترد کر دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متنازع آئینی ترمیمی پیکیج پر حکومت سے مذاکرات و مساوی ترامیم کا حصّہ بننا ہو گا، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد حکومت عوام کو ریلیف دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں