رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا

لاہور: (دنیا نیوز) رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج رات شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا مگر سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا، 9 بج کر 51 منٹ پر سورج کو مکمل گرہن لگنے کا آغاز ہوگا جبکہ 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 اکتوبر کی رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا، پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں