پاک انگلینڈ ملتان ٹیسٹ: سکیورٹی پلان تیار، سرچ آپریشن شروع

ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے ملتان ٹیسٹ میچ کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا، ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔

سی پی او صادق ڈوگر کے مطابق ملتان ٹیسٹ میچ میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر سکیورٹی ادارے بھی شامل ہوں گے۔

سی پی او صادق ڈوگر نے کہا ہے کہ تمام اہم مقامات اور سٹیڈیم کے گرد و نواح میں بڑا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

صادق ڈوگر کے مطابق کرکٹ سٹیڈیم آنے والوں کے لیے فاطمہ جناح ٹاؤن میں گاڑیوں کی پارکنگ ہو گی، شائقین کو سٹیڈیم تک خصوصی شٹل بس سروس کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں