اگرآئین کا حلیہ بگاڑا گیا تو خطرناک نتائج ہوں گے: عابد زبیری

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا ہے کہ اگرآئین کا حلیہ بگاڑا گیا تواس کےبڑے خطرناک نتائج ہوں گے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عابد زبیری کا کہنا تھا کہ آپس میں ججزکومتحد ہونا چاہیے، ججز کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے پتلے جلانا مناسب نہیں، پارلیمان کو قانون سازی کا پورا حق ہے، آئین کے بنیادی ڈھانچےکو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، یہ سپریم کورٹ کوختم کرنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کےماتحت رکھ کر آئینی عدالت بنائی جا سکتی تھی۔

عابد زبیری کا مزید کہنا تھا کہ وکلا اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے، اگر آئین کا حلیہ بگاڑا گیا تواس کے بڑے خطرناک نتائج ہوں گے، آج حکومت یہ قانون سازی کرے گی تو یہی لوگ پھنسیں گے، حکومت آئین سے چھیڑ چھاڑ نہ کرے، وکلا سپریم کورٹ کا دفاع کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں