پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے کی عملدرآمد رپورٹ جاری کر دی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں سموگ کے خاتمے کے لئے حکومت ان ایکشن، پنجاب کی تاریخ میں بڑی کارروائیاں، محکمہ ماحولیات نے کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

پنجاب حکومت کی سموگ کے خاتمے کی عملدرآمد رپورٹ کے مطابق 12 ہزار 540 مقامات کا وزٹ کیا گیا، 4403 نوٹسز جاری کئے گئے، 117 مقامات کو گرا دیا گیا۔

محکمہ جاتی کارروائی کے دوران 361 ایف آئی آر درج اور سات کروڑ جرمانہ کیا گیا، 594 انڈسٹریل سیکٹر کو سیل کیا گیا۔

اس دوران 75ہزار سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا گیا، سموگ کا باعث بننے والی 18000 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 3 کروڑ ساٹھ لاکھ پودے لگائے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں