آئینی ترامیم کا معاملہ، مولانا اپنے موقف پر کھڑے ہیں: محمدعلی درانی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم کے معاملے پر اپنے موقف پر کھڑے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کو امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آئینی ترامیم پر متحد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم سے متعلق جہاں کھڑے تھے وہیں کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں